آئندہ سماعت 10 مارچ کو، کنہیا کمار کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ کل سماعت کرے گا نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این) کے یو تنازعہ پر آج کہا کہ وہ اپنی سماعت 15 فروری کو پیش آنے والے اس واقعہ تک محدود رکھے گا جس میں پٹیالہ
ہاؤس کورٹ میں جے این یو کے طلبہ، اساتذہ اور صحافیوں پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا۔
جسٹس جے چیلمیشورم اور جسٹس ابھے منوہر سپرے کے بنچ نے کہا کہ عدالت کو جے این یو تنازعہ سے منسلک کسی دوسرے واقعہ سے کوئی مطلب نہیں ہے۔
وہ اپنی سماعت 15 فروری کے واقعہ تک محدود رکھے گا۔